دنیا بھر کی طرح پرتگال میں مقیم کشمیری اور پاکسانی عوام نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

پرتگال  لزبن (نمائندہ خصوصی ) دنیا بھر کی طرح پراتگال میں مقیم کشمیری اور پاکسانی عوام نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا اس سلسلہ میں تحریک آزادی کشمیر یورپ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت عدیل احسان نے کی جبکہ مہمان خصوصی تنظیم کے صدر راجہ حسنین نواز تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ حسنین نواز، سید طارق سعید ایڈووکیٹ اور عدیل احسان نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوری اور لبرل طاقت کہلوانے والے…

Read More

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف یورپی ہیڈکوارٹر برسلزمیں مظاہرہ کیا گیا

برسلز(پ۔ر) کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام آج 15اگست بروزبدھ یوم سیاہ کے موقع پربلجیم کے دارالحکومت برسلزمیں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایک احتجاجی یاداشت بھی بھارتی سفارتخانے کے حکام کو پیش کی گئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرنے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے پر زور دیا گیاہے۔ یادرہے کہ کشمیرکے دونوں حصوں میں موجود باشندے اور دنیاکے دوسرے خطوں میں رہنے والے ان کے کشمیری ہم وطن ہرسال 15اگست بھارت کے یوم آزادی کو احتجاجاً یوم…

Read More

اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

Asad Qaisar elected as Speaker National Assembly

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہو گیا، پی ٹی آئی کے نامزد کر دہ اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں ۔ یاز صادق نے اسد قیصر کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے330 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے 8 ووٹ مسترد ہوئے، اسد قیصر نے 176 ووٹ حاصل کیے جبکہ خورشید شاہ 146 ووٹ حاصل کیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ تقریباً 3گھنٹے…

Read More

نواز شریف کی سزا معطلی ، نیب کی التوا کی درخواست مسترد

Islamabad High Court IHC

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 2 روز کے لیے ملتوی کرنے کی نیب کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کر رہا ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی درخواست پر پیرا گراف وائز کمنٹس کے لیے وقت مانگا اور استدعا کی کہ جواب داخل کرنے کے لیے 2 دن…

Read More

آغا سراج درانی دوسری مرتبہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

سراج درانی

پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار آغا سراج درانی دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ اسپیکر منتخب ہونے کے بعد آغا سراج درانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، پریزائیڈنگ افسر نادر مگسی نے ان سے حلف لیا۔ اس سے قبل سندھ اسمبلی کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر نادر مگسی کی زیرصدارت ہوا جس میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی۔ سندھ اسمبلی کے کل 158 میں سے سراج درانی نے 96 ووٹ حاصل کیے، حاوید حنیف نے 59 ووٹ حاصل کیے جبکہ 3 مسترد ہوئے۔ پیپلزپارٹی…

Read More

مشتاق غنی اسپیکر خیبرپختون خوا اسمبلی منتخب

Mushtaq Ghani elected as Speaker KP Assembly

پی ٹی آئی کے امیدوار مشتاق غنی خیبرپختون خوا اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا، سردار اورنگزیب نلوٹہ نے ان سے حلف لیا۔ اس سے قبل سردار اورنگزیب نلوٹہ کی زیر صدارت خیبرپختون خوا سمبلی کے ہونے والے اجلاس میں نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ خیبر پختون خوا کے 109ارکان نے اسپیکر کے انتخاب میں ووٹ کا حق استعمال کیا، پی کے 25کوہستان سے منتخب رکن محمد دلدار غیر حاضر رہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی…

Read More

متنازع الیکشن کے خلاف آواز اٹھائیں گے، شہباز شریف

شہباز شریف

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہےکہ 25 جولائی کو ہونے والے تاریخ کے متنازع انتخابات کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایوان میں 2018 کی دھاندلی کو تحفظ دینے نہیں ، جمہوریت کے تحفظ کے لیے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کا سب سے متنازع الیکشن ہوا، 25 جولائی کی رات ہی اسے مسترد کر دیا تھا، متنازع الیکشن کے خلاف…

Read More

قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر نامزد

Qasim Suri Nominated as Deputty Speaker of National Assembly

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بلوچستان کے لوگوں کی محرومیاں دور کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہم وہاں کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے اور صوبے کو قومی دھارے میں لائیں گے۔ قاسم سوری کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے…

Read More

ناروے کے بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی قذافی زمان سے سبطین شاہ کا اظہار یکجہتی

Kadafi Zaman and Syed Sibtain Shah

اوسلو: پاکستانی ریسرچ سکالر اور پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کے کنوینئر سید سبطین شاہ نے گذشتہ روز ناروے کے بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی قذافی زمان سے ملاقات کرکے حالیہ انتخابات کے دوران پاکستان میں ان کے ساتھ ناخوشگوار واقعے پر افسوس ظاہرکیا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سینئرنارویجن صحافی اور این آر کو ٹی وی کے عطاء انصاری اور پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز اور اخبار کمیونٹی پوسٹ کی چیف ایڈیٹر رقیہ کوثر بھی موجود تھیں۔ واضح رہے کہ…

Read More

بھارتی انجینئر کی والدہ نے عمران خان سے اُمیدیں باندھ لیں

Imran Khan

پاکستانی جیل میں 6 سال سے قید بھارتی انجینئر قید کی مدت جلد پوری ہونے پر وطن لوٹ جائے گا۔پاکستانی عدالت نے اس کی رہائی کی جلد رہائی کی تصدیق کر دی۔ پاکستانی جیل میں 6 سال سے قید 31 سالہ سافٹ ویئر انجینئر حامد انصاری  کی والدہ فوزیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ دسمبر میں اس کی قید کی مدّت پوری ہونے کے بعد اسے جلد رہا کر دیا جائے گا، انہوں نے بیٹے کی جلد رہائی کے لئے عمران خان کو بھی خط لکھ کر درخواست کی…

Read More

’اسد قیصر‘ اسپیکر قومی اسمبلی ،’چوہدری سرور‘ گورنر پنجاب نامزد

Asad Qaisar Speaker National Assembly and Ch Sarwar Governor Punjab

تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی اور گورنر پنجاب کےلئے پی ٹی آئی کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ وفاق اور پنجاب میں ذمہ داریوں کے تحریک انصاف نے اہم فیصلے کرلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کےلئے ہمارے امیدوار اسد قیصر ہوں گے جبکہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا…

Read More

ملٹی کلچر سنٹر اوسلو میں تقریب: پاکستان اور کشمیرکی صورتحال پر گفتگو

اوسلو (پ۔ر) ملٹی کلچر اوسلو (الیڈرے سنٹر گرون لینڈ) کے زیراہتمام گذشتہ روز ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاکستانی ریسرچ سکالراورسینئرصحافی سید سبطین شاہ تھے جبکہ کشمیریورپین الائنس کے صدر سردار پرویز محمود نے بھی خصوصی طور پر مدعو تھے۔ تقریب کے دوران نقابت کے فرائض سنٹر کے سینئرعہدیدار اور کوآرڈینیٹر قیصر سعید نے سرانجام دیئے۔ علاوہ ازیں، ماہر طب ڈاکٹرسہیل اسلم نے سلائیڈ کے ذریعے صحت سے متعلق معاملات پر بات کی اور کمیونٹی رہنما چوہدری غضنفر ڈینی نے جسمانی ورزش کے فوائد کے بارے میں…

Read More

علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نے فیض الحسن شاہ کی کامیابی پر ذکی شاہ کو مبارکباد دی

Syed Sibtain Shah, Zaki Shah, Syed Zawar Hussain Shah in Oslo Norway

اوسلو (پ۔ر) انجمن حسینی ناروے کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نے گذشتہ روز نارویجن پاکستانی اہم سماجی شخصیت سید ذکی الحسن شاہ آف کلے وال سیداں کو انکے حمایت یافتہ امیدوار برائے قومی اسمبلی اور ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے گجرات کے سیاسی زعیم سید فیض الحسن شاہ کی بھاری ووٹوں سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سید ذکی الحسن شاہ جو پاکستان میں حالیہ انتخابات کے بعد اسی ہفتے ناروے واپس آئے ہیں، کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان کے…

Read More

ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان پرتگال بزنس کونسل کے سابق صدر سہیل انجم انصاری نے آزادی کشمیر تحریک یورپ کے صدر راجہ حسنین کے ہمراہ پاکستان پریس کلب پرتگال میں پریس بریفنگ

لزبن (نمائندہ خصوصی )  ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان پرتگال بزنس کونسل کے سابق صدر سہیل انجم انصاری نے آزادی کشمیر تحریک یورپ کے صدر راجہ حسنین کے ہمراہ پاکستان پریس کلب پرتگال میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ سے پاکستانی بزنس کمیونٹی میں سخت تشویش پائی جاتی ہے  دن بدن ایکسپورٹ میں کمی آ رہی ہے اور یورپ میں قائم سفارتخانے بھی پاکستانی تاجروں سے تعاون نہیں کرتے ، سفارتخانوں کو ملکی مصنوعات کی تشہیر اور ٹریڈ…

Read More

تحریک انصاف نے عمران خان کو وزیراعظم نامزد کر دیا

Imran Khan

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو وزیرا عظم نامزد کر دیا، جبکہ شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی اور عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مقامی ہوٹل میں ہواجس میں عمران خان کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی تحریک شاہ محمود قریشی نے پیش کی۔ جس کے بعد تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو بطور وزیر اعظم نامزد کر دیا۔ ذرائع…

Read More