وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے بہنوئی نے قتل کے الزام میں 21 سال مفرور رہنے کے بعدسیشن عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔ کوہاٹ میں 21 سال سے مفرور قتل کے ملزم احمد نثار وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کا بہنوئی ہے اور اس پر الزام ہے کہ اس نے جائیداد کے تنازع پر جرگہ کے دوران اپنے رشتہ دار کیپٹن محمد یونس کو قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم احمد نثار نے 1997ء میں کیپٹن محمد یونس کو قتل کیا تھا اور اس واقعے کا…
Read MoreCategory: IMPORTANT
تیل کی آمدن ، فروغ آمرانہ طرز حکومت ؟؟؟
(تحریر ، محمد طارق ) دنیا میں تیل، گیس پیدا کرنے والے زیادہ تر ممالک میں آمرانہ نظام حکومت اور انتہا درجے کی کرپشن ، صرف چند ایسے ممالک ہیں جو تیل ، گیس کے بڑے ذخائر بھی رکھتے ہیں اور اپنے شہریوں کو ہر قسم کی آزادی دینے کے ساتھ ساتھ زندگی کی ہر سہولت ان کو احسن طریقے سے بہم پہنچا رہے ہیں – دنیا کی بڑی بڑی علم گاہوں میں معاشیات ، سماجیات، شماریات پر تحقیق کرنے والے دانشوروں کے مطابق قدرتی وسائل سے آمدن حاصل کرنے…
Read Moreانجمن حسینی ناروے اور ہدایت ٹی وی کے اشتراک سے اوسلو میں جش عید میلاالنبی(ص) کا اہتمام کیا گیا
اوسلو (خسوصی رپورٹ)۔ عیدمیلادالنبی (ص) اور ولادت با سعادت امام جعفرصادق (ع) کے بابرکت دن کی مناسبت سے انجمن حسینی ناروے اور ہدایت ٹی وی کے اشتراک سے دارالحکومت اوسلو میں ایک شاندار محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب سعید کے دوران جو انجمن حسینی ناروے کے مرکز میں منعقد ہوئی، متعدد علماء اور عاشقان اہل بیت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نقابت کے فرائض انجمن حسینی ناروے کے جنرل سیکرٹری ضیغم عباس نے انجام دیئے۔ علمائے کرام جنہوں نے اس روحانی محفل سے خطاب کیا، ان میں…
Read Moreعلی رضا سید نے یورپی پارلیمنٹ میں کشمیرپر ایم ای پی واجد خان کی کوششوں کو سراہا ہے
برسلز (پ۔ر) چیئرمین کشمیرکونسل یورپ (ای یو) علی رضا سید نے رکن یورپی پارلیمنٹ واجد خان کی ان کوششوں کو سراہا ہے جو وہ کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کے لیے انجام دے رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں علی رضا سید کہاہے کہ اس طرح کی کوششوں سے اب یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق آئندہ سال تیئس جنوری کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سماعت کرے گی۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے مزید کہاکہ یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر پر مباحثے کے لیے یہ…
Read Moreعدالت نے نارویجن پاکستانی مصور انورکاظمی پر تشدد کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا
سید انور علی کاظمی اپنے وکیل محمد جمشید کے ہمراہ عدالت میں لاہور(خصوصی رپورٹ)۔ لاہور کی عدالت نے گذشتہ روز نارویجن پاکستانی مصورانورکاظمی پر تشدد میں ملوث افراد کی قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد عرفان بسرا نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان بشمول ملک ریاض محمود کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی جاتی ہے۔ نیز ان ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔…
Read Moreآمرانہ نظریہ —- چین ، روس کا نظام حکومت –
(تحریر ،محمد طارق ) دنیا میں 3 بڑے ممالک عالمی سیاسی منظر نامے میں اپنا اثرو رسوخ قائم رکھنےمیں سرگرداں، یہ 3 ممالک چین ، روس اور امریکہ ہیں ، ان 3 ممالک سے 2 میں یعنی چین ، روس میں کلی طور پر خود مختار آمرانہ طرز حکومت ہے ، جبکہ امریکہ میں احتساب پر مبنی جمہوری طرز حکومت ہے –عام نظر دیکھنے سے چین اور روس میں کمیونسٹ نظریات پر مبنی ایک طرح کا ہی نظام حکومت ہے ، لیکن اگر غور سے دونوں ممالک کے گورننگ فارمیشن…
Read Moreناروے کی وزیرخارجہ نے نارویجن پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا ہے
اوسلو (نیوز ڈیسک)۔ ناروے کی وزیرخارجہ مس انے ماری ارکسن نے نارویجن پاکستانیوں کی ناروے میں تعمیری خدمات کی تعریف کی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ملاقات کے دوران کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں بشمول اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی اور تعلیمی میدانوں میں ناروے اور پاکستان کے مابین دوطرقہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔ اس ملاقات میں پاک۔افغان تعلقات اور افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی…
Read Moreورلڈاسلامک مشن ہولملیا ناروے کے زیراہتمام جشن عیدمیلادالنبی (ص) ۔۔۔ رپورٹ: محمد طارق
ماہ مبارک ربیع الاول کے آغاز ہی سے دنیائے اسلام کی رونقین دوبالا ہوجاتی ہیں۔ عالم اسلام اس عظیم ہستی کے یوم ولادت کا استقبال کرنے کے لیے تیارہوجاتی ہے جس کی آمد نے زمین کو ہر اعتبار سے منور کردیا اور انسانیت کو دوبارہ زندگی اور زندگی کا نیا دستور دیا۔ رحمت العالمین حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفیٰ (ص) کی ولادت باسعادت کی آمد آمد پر دنیاکے دیگر خطوں کی طرح ناروے میں رہنے والے مسلمان بھی تقریبات منا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ورلڈاسلامک مشن ہولملیا برانچ ناروے نے…
Read Moreآہ ایڈوکیٹ سید فیاض شاہ صاحب ۔ ہمارے گاوں کے واحد وکیل ہم سے روٹھ گئے ۔۔ تحریر: سید سبطین شاہ
جناب سید فیاض حسین شاہ ایڈوکیٹ جو کافی عرصہ مانسہرہ شہر میں وکالت کرتے رہے، گذشتہ دنوں عارضہ سرطان کی وجہ سے مختصر علالت کے بعد دنیائے فانی کو الوداع کہہ گئے۔ انھوں نے انتہائی سخت حالات میں گاوں میں تعلیم حاصل کی۔ گاوں میں اس زمانے میں صرف ایک پرائمری سکول تھا۔ کوئی مڈل اور ہائی سکول نہیں تھا۔ انھوں نے گاوں میں ابتدائی تعلیم کے بعد ایک دور دراز علاقے کے ہائی سکول میں داخلہ لیا جہاں وہ روزانہ کئی کلومیٹرپیدل جاکر تعلیم حاصل کرتے رہے۔ اس زمانے…
Read Moreناروے میں پاکستانی کرکٹربہترین کھلاڑی قرار، یہ میری پوری ٹیم کی کامیابی ہے، تجمل شاہ
انٹرنیشنل ڈیسک نارویجن پاکستانی کرکٹر سید تجمل حسین شاہ نے اس سال ناروے کی قومی کرکٹ لیگ کے دوران غیرمعمولی کارکردگی کی بنا پر ۲۰۱۸ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس حوالے سے گذشتہ دنوں ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے مضافات میں ’’شی‘‘ کے علاقے میں ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں ناروے کی کرکٹ فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل مس ’’گرے بروآس‘‘ نے بہترین کھلاڑی کا خصوصی ایوارڈ سید تجمل شاہ کو پیش کیا۔ سید تجمل شاہ نے بتایا کہ وہ اپنی کامیابی پر خدا کا شکر ادا…
Read Moreپوکھت کا سفر – (تحریر ،محمد طارق )۔
اس سال نارویجین پریمیئر کرکٹ لیگ جیتنے کے بعد سنسن کرکٹ کلب کی انتظامیہ نے پرانے اور سنیئر کھلاڑیوں کے ساتھ غیرملکی ٹور کا پروگرام بنایا، کیونکہ پچھلے چند سالوں سے کلب کے پرانے کھلاڑی مل کر ہر سال اکٹھے ایک بیرون ملک کا دورہ کرتے ہیں ، امسال بیرون ملک سفر جانےکا پروگرام پوکھت کا بنا ، اس سفر کی چند جھلکیاں پیش خدمت ہیں – پوکھت جنوب مشرقی ایشیا کے ملک تھائی لینڈ کا جزیرہ ہے جس کی آبادی 4 لاکھ نفوس پر مشتمل ، پوکھت جزیرہ تھائی…
Read Moreاسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کا اجلاس، ڈیم فنڈ اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا
اوسلو (پ۔ر)۔ اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کی کابینہ اور مشاورتی بورڈ کا اجلاس گذشتہ روزاوسلو میں منعقد ہوا جس میں سوسائٹی کے صدر مرزا محمد ذوالفقار، نائب صدر خالد اسحاق، جنرل سیکرٹری راشد اعوان اور فنانس سیکرٹری اقبال اختر خان کے علاوہ اور مشاورتی بورڈ کے اراکین سابق صدر سوسائتی مرزا محمد انور بیگ، علی اصغرشاہد، چوہدری اسماعیل سروربھٹیاں اور راجہ عاشق حسین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کئے گئے فنڈ جیسے مثبت اقدامات کو سراہا گیا۔ اس فنڈ کے…
Read Moreپاکستان میں املاک اور گاڑیوں کی توڑپھوڑ کرنے والے عناصر کو کڑی سزا ملنی چاہیے، چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال
اوسلو (پ۔ر)۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کہاہے کہ پاکستان میں پرتشدد جلسے اور جلوسوں کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کی موبائل ویڈیوز کے ذریعے بڑی آسانی سے نشاندہی ہوجاتی ہے لہذا ان کی شناخت کرکے انہیں سخت سے سخت سزادی جانی چاہیے۔ یہ بات انھوں نے حالیہ دنوں پاکستان میں املاک کو نقصان پہنچانے اور گاڑیوں کے شیشے توڑنے کے افسوسناک واقعات پر اپنے ایک بیان میں کہی۔ انھوں نے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ گذشتہ دنوں شرپسند عناصر نے ان گاڑیوں…
Read Moreناروے میں ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے والی تنظیموں کے لیے تعریفی اسناد کی تقریب
اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں سفارتخانہ پاکستان نے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ حصہ لینے والی نارویجن پاکستانی تنظیموں کو تعریفی اسناد دینے کی تقریب منعقد کی۔ تقریب میں ان متعدد نارویجن پاکستانی تنظیموں کے نمائندوں کو تعریفی اسناد دی گئیں جنہوں نے ڈیم فنڈ کے لیے آٹھ کروڑ پاکستانی روپوں کے برابر رقم جمع کرنے میں بھرپور معاونت کی۔ تقریب کے مہمانان خصوصی سینیٹر فیصل جاوید خان اور پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو تھیں۔ اس موقع پر کمیونٹی ویلفیئر اتاشی خالد محمود بھی موجود تھے۔ جن تنظیموں…
Read Moreگیارواں کشمیر ای یو ویک پیر کے روز برسلز میں شروع ہورہا ہے
برسلز (پ۔ر) برسلز(پ۔ر) یورپی پارلیمنٹ برسلزمیں کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کے زیراہتمام گیارویں ’کشمیرای یو ۔ویک‘‘ کے حوالے سے تقریبات پانچ نومبر بروز پیر شروع ہوں گی۔ یہ بات کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید، سینئر کشمیری رہنما سردار صدیق، کشمیرانفو کے چیئرمین میرشاہجہاں اور یورپی یونین کے سابق سفیر انتھونی کرزنر نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ تقریبات کی تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اس پروگرام کے سلسلے میں کشمیرکونسل ای یو کو کشمیر فری آرگنائزیشن جرمنی، کشمیرانفو بلجیم، تھیٹرایکس جرمنی، کشمیرگوبل کونسل، ورلڈ کشمیر…
Read More