(تحریر ،محمد طارق ) آئیڈیل طور پر جمہوری نظام حکومت مثالی ،موثر ، انصاف ، مساوات اور انسانی وقار کے عین مطابق ہوتا ہے – اگر دنیا کے مختلف ممالک کے طرز حکومت پر نظر ڈالی جائے ، جہاں نظام حکومت جمہوری ہے، تو یہ بات سامنے آئے گی ،کہ زیادہ تر ممالک میں جمہوری اقدار و روایات اطمینان بخش نہیں، ان ممالک میں اہم اجتماعی معاملات اور ملکی فیصلہ سازی میں عام عوام کو شریک ہی نہیں کیا جاتا ، سارا نظام حکومت حکمران طبقے کے ہاں یرغمال ہوتا…
Read MoreCategory: IMPORTANT
۔حکمت عملی کیا ہے ؟ قیدی کی پسوڑی
(تحریر، محمد طارق ) مارکیٹ میں کس طرح بڑی بڑی کمپنیاں نت نئے طریقے اور جدید علوم کو استعمال کرکے اپنی پروڈکٹ فروخت کرتی ہیں – دنیا میں کسی بھی کام کی کامیابی ایک پختہ حکمت عملی کے بغیر ممکن نہیں۔ اس اصطلاح کا استعمال عموماً دنیا کے انتہائی نازک معاملات میں ہوا کرتا ہے مثلاً جنگ، کھیل،سیاست،مہم جوئی وغیرہ ۔ دنیا میں تمام معاملات پر فتح پانے اور کامرانی سے ہمکنار ہونے کے پیچھے حکمت عملی ہی کار فرما ہوتی ہے ۔ معاشیات کے طالب علم اور ماہرین GAME…
Read Moreناروے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی، متعدد لوگ شریک ہوئے
اوسلو (پ۔ر)۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش منایا گیا۔ اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیرنواز گلیانہ کی صدارت میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ممتازنارویجن پاکستانی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی پی پی ناروے کے جنرل سیکرٹری مرزا محمد ذوالفقار، سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، سینئررہنماء میاں محمد اسلام، علی اصغر شاہد، اقبال اختر خان، جاوید اقبال، خالد اسحاق دھنیال، راجہ عاشق حسین اور حاجی رفیع اللہ بھی موجود…
Read Moreگیارہویں قسط- جمہوریت کیوں ؟ اختلافات کے باوجود تعاون اور اتفاق رائے ،
( تحریر ،محمد طارق ) دنیا کے ہر ملک ، معاشرے میں انسان ، رنگ و نسل ، زبان و بیان ، نظریات و روایات میں ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں ، بنی نوع انسان کا کسی ایشو پر ایک دوسرے سے مختلف رائے رکھنا ایک فطری عمل ہے ، مختلف طریقے سے سوچنا ، مختلف طریقے سے کسی مسلئے کا حل ڈھونڈنا انسانی سماج کا اہم پہلو ہے ، انسانی معاشرے کے کسی بھی اجتماعی اختلافی ایشو کو سلجھانا اور آپس کے اختلافات کو ختم کروا کر ،…
Read Moreادبی سنگت ناروے کے تحت جرمن پاکستانی افسانہ نگار سرور غزالی کے اعزاز میں تقریب –
( رپورٹ، محمد طارق ) یکم جنوری 2019 کو نارویجین ادبی تنظیم ادبی سنگت کے تحت جرمن پاکستانی افسانہ نگار سرور غزالی کی کتاب میرے مضامین کی تقریب رونمائی اوسلو ، ناروے میں منعقد کی گئی – سرور غزالی ادبی سنگت کے روح رواں نارویجین پاکستانی افسانہ نگار فیصل نواز چوہدری کی دعوت پر ناروے تشریف لائے – تقریب کا باقاعدہ آغاز فیصل نواز چوہدری نے تقریب میں مدعو شرکاء کا سرور غزالی کے ساتھ تعارف سے کیا ، اس کے ساتھ فیصل نواز چوہدری نے پاکستان میں 2018 میں…
Read Moreدسویں قسط- جمہوریت کیوں ؟ امن کے لیے،
(تحریر ،محمد طارق ) جمہوری نظام حکومت کے تحت چلنے والے ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہوتی ، دوسری جنگ عظیم کے بعد جمہوری ممالک نے آپس میں کوئی جنگ نہیں کی ، نہ ہی جمہوری ممالک کے شہریوں نے اپنے ممالک میں ایسے حکمرانوں کو منتخب کیا ، جو دوسرے جمہوری ممالک سے خارجی تعلقات خراب کرنے کا باعث بنے – عالمی جنگوں کی تاریخ بتاتی ہے جن علاقوں میں جمہوری روایات ، اقدار ہونگی وہ علاقے عمومی طور پر پرامن ہونگے – عالمی تاریخ کے مشاہدات ظاہر کرتے…
Read Moreنارویجن پاکستانی عالمی نیزہ بازی میں آگے آگے: دوبھائیوں ڈاکٹرمامون اور ڈاکٹر زبیرکی ٹیم ابوظہبی ٹورنامنٹس میں آٹھواں نمبر پر رہی
اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ نارویجن پاکستانیوں نے ناروے میں نہ صرف نیزہ بازی کا کھیل متعارف کروایا ہے بلکہ وہ ناروے کی نیزہ بازی ٹیم کو نیزہ بازی کے عالمی مقابلوں میں لے جانے میں بھی پیش پیش ہیں۔ ناروے میں نیزہ بازی کو متعارف کروانے اور اسے فروغ دینے میں دو نارویجن پاکستانی بھائیوں ڈاکٹر مامون اکرم گوندل اور ڈاکٹر زبیراکرم گوندل جو پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں، کا کردار بہت اہم ہے۔ اکتوبر میں ابوظہبی میں ہونے والے نیزہ بازی کے عالمی مقابلوں میں دنیا کے گیارہ…
Read Moreمولاناطارق جمیل کی انجیوپلاسٹی کردی گئی
معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی لاہورکے ایک نجی اسپتال میں انجیوپلاسٹی کر دی گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے دل کو خون کی سپلائی کرنے والی ایک شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا ہے، مولانا کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کو اچانک دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی، جس پر اُنہیں جوہر ٹاؤن لاہور کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
Read Moreسجادہ نشین نیریاں شریف کے اعزاز میں موس (ناروے) میں کاروباری شخصیت چوہدری علی اصغر کا عشائیہ ۔ رپورٹ: محمد طارق
درگاہ عالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین پیر صاحبزادہ سلطان العارفین صدیقی جو نارویجین پاکستانی سیاست دان عامر جاوید شیخ کی دعوت پر ناروے کے دورے پر ہیں، کے اعزاز میں شہر موس میں عشائیہ دیا گیا۔ کاروباری شخصیت چوہدری علی اصغر نے اپنی رہائش گاہ پر اس عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس کے دوران سجادہ نشین نیریاں شریف نے مقامی مسلمانوں سے ملاقات کی۔ اس دوران موس شہر کی مسجد کے اراکین نے مقامی مسجد اور اسلامی تنظیمی کی سرگرمیوں سے پیر صاحبزادہ سلطان العارفین صدیقی کو آگاہ…
Read Moreچوہدری قمراقبال کے اعزاز میں چوہدری غلام سرور اور چوہدری صابرحسین کا عشائیہ اور بین الاقوامی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد
اوسلو (پ۔ر)۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کے اعزاز میں گذشتہ روز ممتاز سماجی شخصیت چوہدری غلام سرور پنڈی سلطان پور اور کاروباری شخصیت چوہدری صابرحسین گھنسیہ نے اوسلو کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیہ دیا۔ تقریب میں متعدد نارویجن پاکستانی شخصیات موجود تھیں، جن میں پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز مہر، سید ذکی الحسن شاہ کلیوال سیداں، پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری پبلیسٹی چوہدری منشاخان نوناوالی، سماجی شخصیت زاہد بٹ جلال پورجٹاں، پی ٹی آئی کے رہنما سید زاہد حسین شاہ آف…
Read Moreپرویز مشرف نے دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے امریکا سے مدد مانگ لی
اسلام آباد(صالح ظافر)ایک لیکڈ ویڈیو میں سابق صدر پرویز مشرف امریکی قانون سازوں سے مکالمہ کرتے نظر آرہے ہیں ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے دوبارہ اقتدارمیں آنے اور حمایت کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق،سابق ڈکٹیٹر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی لیکڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ امریکا کی خفیہ حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ دوبارہ اختیارات حاصل کرسکیں، ویڈیو میں وہ امریکی قانون سازوں کو یہ بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ انہیں اس بات پر شرمندگی تھی…
Read More’بلاول کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا‘
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کے لیے دل گردہ چاہیے، ان کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا۔ سینئر رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں ان سےوعدوں کےبارے میں کوئی سوال نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوامی مینڈیٹ سےاقتدار میں نہیں آئے، انہیں جیسے لایا گیا وہ سب جانتے ہیں اور اب ان سے وہ کام کرائے جا رہے ہیں جو کوئی سیاستدان نہ کرتا۔ خورشید…
Read Moreپاکستان میں سسٹم میں بہتری کے لیے اورسیزپاکستانیوں کے تجربات سے استفادہ ہونا چاہیے، ایم پی اے سعدیہ سہیل کی اوسلو میں گفتگو
رپورٹ: محمد طارق صوبائی اسمبلی پنجاب کی رکن سعدیہ سہیل جن کا تعلق حمکران جماعت تحریک انصاف سے ہے، نے کہاہے کہ حکومت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اوورسیزپاکستانیوں کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، بالخصوص بلدیاتی اداروں میں باہر رہنے والے ان پاکستانیوں کو نمائندگی ملنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے گذشتہ روز اپنے دورہ ناروے کے دوران کیا۔ سعدیہ سہیل آجکل ناروے آئی ہوئی ہیں۔ انھوں نے اوسلو میں پاکستان تحریک انصاف کے چند سرگرم ارکان سے ملاقات کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا…
Read Moreکرپشن ، سیاستدان اور اسٹیبلشمنٹ
( تحریر ،محمد طارق ) جب سے میاں نواز شریف کو العزیزہ منی لانڈرنگ کیس میں سزا ہوئی ہے ، جب سے اومنی گروپ کمپنی کا تعلق آصف علی زرداری سے نکلا ہے ، اس وقت سے دونوں سیاسی پارٹیوں کے سپورٹرز ، سیاست دان عام پبلک میں یہ بیانیہ مارکیٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی کو اقتدارتی، انتظامی راستے سے ہٹانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ اپنا کھیل کھیل رہی ہے ، تاکہ دونوں پارٹیوں کی ان کے بقول مقبول لیڈرشپ کو جیل کی سلاخوں…
Read Moreپی او سی کارڈز پر سم لے سکتے ہیں اور بنک اکاونٹ کھول سکتے ہیں، سفیرپاکستان ظہیرپرویز خان کا کھاریاں ویلفیئر سوسائٹی کی تقریب سے خطاب
اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ عکاسی: عامرلطیف بٹ ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان نے کہاہے کہ پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) پر نارویجن پاکستانی موبائل فون کی سم لے سکتے ہیں اور بنک اکاونٹ بھی کھول سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اوسلو میں کھاریاں ورکرز ویلفیئر سوسائٹی ناروے کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کھاریاں ورکرز ویلفیئرسوسائٹی کے چیف آرگنائزر نذیر خالد بٹ، صدر کاشف عرفان، جنرل سیکرٹری عامر علی اور خاتون نائب صدر راحیلہ ناز نے بھی خطاب کیا۔…
Read More