سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے گزشتہ رات فریال تالپور کی گرفتاری کےلئے وارنٹ دستخط کرکے نیب ٹیم کے حوالے کئے تھے۔ پی پی رہنما کو جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Read MoreCategory: IMPORTANT
واقعہ کربلا آرٹ کی زبانی، نارویجن پاکستانی مصور انور علی کاظمی کی تصویر تکمیل کے مراحل میں ہے
سید انور علی کاظمی کے ساتھ گفتگو اس ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیے اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ یہ حقیقت ہے کہ دنیا انمول خزانوں سے پر ہے۔ صرف انہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسا ہی ایک انمول ہیرہ ایک پاکستانی مصور ہے جو گذشتہ ساڑھے چار دہائیوں سے ناروے جیسے سرد ملک کی ٹھنڈی فضاووں میں سانس لے رہا ہے۔ گذشتہ دنوں پاکستانی محقق اور صحافی سید سبطین شاہ نے ناروے کے دورے کے دوران اس نارویجن پاکستانی آرٹسٹ سید انور علی کاظمی سے ملاقات کی۔ ان دنوں یہ ماہر فنون…
Read Moreپاکستان میں جمہوریت ہرصورت برقرار رہنی چاہیے، شیخ عظیم اللہ آف ناروے
سماجی و کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ اوسلو (پ۔ر)۔ ناروے میں مقیم ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ نے کہاہے کہ پاکستان میں احتسابی عمل بھی جاری رہنا چاہیے اور جمہوریت بھی برقرار رہنی چاہیے۔ سیاست ایک بڑے اجر کا درجہ رکھتی ہے، بشرطیکہ اگر سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا جائے۔ اگر ایسے ہو تو اس بڑھ کر انسانیت کی خدمت کوئی نہیں۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان میں بعض لوگ سیاست میں اس لیے آتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مال بٹورسکیں لیکن وہ…
Read Moreلالہ موسیٰ کی معروف سماجی شخصیت الحاج عبدالخلیل مرحوم کی انسانی فلاح کے لیے خدمات انکے فرزند شیخ طارق محمود آف ناروے کی زبانی
ناروے کی سماجی شخصیت شیخ طارق محمود سے ان کے والد شیخ عبدالخلیل کے بارے میں گفتگو۔ ملاقات: سید سبطین شاہ اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ پاکستان کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کے علاقے لالہ موسیٰ کی معروف سماجی شخصیت الحاج عبدالخلیل مرحوم کی انسانیت کے لیے خدمات کے حوالے سے گذشتہ دنوں انکے فرزند اور ناروے کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت شیخ طارق محمود سے اوسلو میں انکے دفتر میں گفتگو ہوئی۔ لالہ موسیٰ اور قرب و جوار کے لوگوں کی خدمت کرنا شیخ طارق محمود کے والد مرحوم…
Read Moreکڈنی سنٹر گجرات کی بھرپور مدد کی جائے، پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز مہر کا انٹرویو
پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز مہر کا انٹرویو ۔ انٹرویو: سید سبطین شاہ اوسلو(خصوصی رپورٹ)۔ کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو صدقہ جاریہ کی طرح ہمیشہ جاری رہتے ہیں۔ ایسے کاموں میں حصہ ڈالنے والوں کی نیکیاں بڑھتی ہی رہتی ہیں۔ گجرات کڈنی سنٹر بھی اسی طرح کا ایک نجی خیراتی منصوبہ ہے جسکے تحت ہمہ وقت گردے کے مستحق اور نادار مریضوں کا علاج کیاجاتاہے۔ اس سنٹر کو ایک سترہ رکنی بورڈ آف گورنرز کی زیر نگرانی چلایا جارہاہے۔ ادارے کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر…
Read Moreنارویجن پاکستانی مصور انور علی کاظمی کی چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال سے ملاقات
مصور سید انور علی کاظمی چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال سے ملاقات کررہے ہیں اوسلو (پ۔ر)۔ نارویجن پاکستانی مصور سید انور علی کاظمی نے گذشتہ روز چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال سے یہاں اوسلو میں ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان میں اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل خصوصاً سید انور علی کاظمی کو گذشتہ سال پاکستان میں پیش آنے والی مشکلات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پراس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔ اوورسیز پاکستانی غیر ملکی…
Read Moreنیب نے حمزہ شہباز کو حراست میں لے لیا
لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں نیب نے حراست میں لے لیا، نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو لے کر روانہ ہوگئی۔ مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز، صاف پانی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل…
Read Moreپی پی پی ناروے نے آصف زرداری کی گرفتاری کی مذمت کی ہے
اوسلو (پ۔ر)۔ پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کی پوری ٹیم نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ناروے میں پارٹی کے صدر چوہدری جہانگیر نواز گلیانہ، سینئرنائب صدر علی اصغر شاہد، جنرل سیکرٹری مرزا محمد ذوالفقار اور سیکرٹری اطلاعات چوہدری اسماعیل سرور نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکومت نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرکے ایک اوچھا ہتھکنڈہ اختیار کیا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ چونکہ بجٹ نزدیک آرہا اور ملک پہلے ہی سنگین…
Read Moreآصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا گیا
قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زردرای کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیب نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ آصف زرداری کو لینے کےلئے نیب کی ایک گاڑی زرداری ہاؤس میں داخل ہوئی جس میں موجود نیب ٹیم نے سابق صدر کو بیٹھایا اور اپنے ساتھ لے گئی۔ نیب کی گاڑی کے زرداری ہاؤس سے باہر نکلنے کے دوران بے نظمی دیکھنے میں آئی۔ نیب ٹیم آصف زرداری کو میلوڈی چوک…
Read Moreعلامہ عباس کمیلی انتقال کر گئے
معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کی عمر 70 برس تھی۔ علامہ عباس کمیلی کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ وہ ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لیے سرگرم رہے اور فلسطین فائونڈیشن کے بانی سرپرست اراکین میں سے بھی تھے۔
Read Moreنارویجن پاکستانی مصور انورعلی کاظمی پاکستان سے سرخرو ہوکر واپس ناروے پہنچ گئے
نارویجن پاکستانی مصور سید انورعلی کاظمی اوسلو(خصوصی رپورٹ)۔ نارویجن پاکستانی مصور سید انورعلی کاظمی جنہیں پچھلے سال پاکستان میں کاروباری حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بلاخر پاکستان سے سرخرو ہوکر واپس ناروے پہنچ گئے ہیں۔ یادر ہے کہ انہیں لاہور میں پچھلے سال اکتوبر میں ملک ریاض محمود (ملک ریاض آف بحریہ ٹاؤن نہیں) نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی ان کا فیملی ریسٹورنٹ بند کرکے اس پر قبضہ کرلیا تھا۔ سید انورعلی کاظمی نے اس پر مقدمہ درج کروایا اور اپنے وکلا محمد جمشید…
Read Moreپٹرول ساڑھے8 روپے مہنگا کرنے کی سفارش
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے پٹرول 8 روپے 53 پیسے اور ڈیزل 8روپے 99پیسے فی ليٹر مہنگا کرنے کی سفارش کردی۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔ سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 68 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
Read Moreجاسوسی کےالزام میں دو آرمی افسران کی سزا کی توثیق
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاسوسی کے الزام میں دو آرمی اور ایک سویلین افسر کی سزاؤں کی توثیق کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی افسران اورسویلین افسر کو سزا دی گئی تھی،مجرمان نے حساس معلومات دوسرے ملکوں کو لیک کی تھیں۔ سزا پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈجاویداقبال کو 14 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیٹر ریٹائرڈ راجارضوان کو سزائے موت دی گئی اور حساس ادارے کےسویلین افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت دی گئی۔ آئی…
Read Moreکھیلوں میں بھی نمبر ون جمہوری اقدار پر مبنی گورننگ سسٹم کی بدولت
(تحریر ،محمد طارق) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بقول فلاحی ریاست کا نظام دیکھنا ہو ، سیکھنا ہو تو سیکنڈنیون مممالک کو دیکھو – آج پھر جمہوری تنظیم کی ایک اور مثال آپ کے سامنے رکھتے ہیں ، کہ کس طرح کسی بھی تنظیمی ڈھانچے میں ، وہ تنظیمی ڈھانچہ چاہے سماجی ، سیاسی یا کسی کھیل کی تنظیم کا ہو کہ جب اس کے تنظیمی ڈھانچے کے اندر حقیقی جمہوری روایات ، مساوات پر عملدرآمد ہوتا ہے تو وہ تنظیم پھر کس طرح پرفارم کرکے عالمی دنیا میں پہلوں…
Read More’آپ کے پاس آج کل کونسی وزارت ہے؟‘
قومی اسمبلی میں سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا خطاب کے دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری سے متعلق دلچسپ مکالمہ ہوا۔ خواجہ محمد آصف نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ ’آپ کے پاس آج کل کون سی وزارت ہے؟‘ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے سے ہٹا دیا گیا اور سیالکوٹ سے میری ہمسائی کو یہ وزارت دے دی گئی۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک منتخب نمائندے کو ہٹاکر غیر منتخب نمائندے کو وزارت اطلاعات دے دی گئی۔ ن…
Read More