فرانس: ممتاز زہرہ بلوچ ‏کی وزرائے زراعت کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی

Loading

فرانس کے درالحکومت پیرس میں منعقدہ سیلون انٹرنیشنل ڈی ایل ایگریکلچر 2025ء کے61 ویں ایڈیشن کے موقع پر سفیر ممتاز زہرہ بلوچ ‏نے زراعت کے وزراء کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ممتاز زہرہ بلوچ ‏نے زراعت اور جانوروں کی صحت کے شعبے میں تعاون کے لیے فرانسیسی وزیر برائے زراعت و خوراک کی خود مختاری اینی جنیوارڈ اور ڈائریکٹر جنرل ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ (WOAH) ڈاکٹر ایمینوئل سوبیرن کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ایکسپو کا دورہ بھی کیا۔ اُنہوں نے یورپی ماہرین اور کاروباری افراد کے ساتھ…

Read More

یورپی یونین کا نئے دفاعی پیکیج کا اعلان

Loading

امریکہ کی جانب سے یوکرین کی امداد سے انکار کے بعد یورپین یونین نے نئے دفاعی پیکیج کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے ایک پریس کانفرنس میں کیا جس میں انہوں نے اس دفاعی پیکیج کے ذریعے یوکرین کی امداد جاری رکھنے اور یورپین یونین کے دفاعی اخراجات میں اضافے کے مختلف طریقے اختیار کرنے کا لائحہ عمل پیش کیا۔ اس دفاعی پیکیج کو انہوں نے ‘ری آرم یورپ پلان’ کا نام دیا جس کے تحت یورپین یونین کے ممبر ممالک 650 ارب یورو…

Read More

مریم نواز کا ایم ایس میؤ اسپتال کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم

Loading

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کے میؤ اسپتال پہنچیں تو مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ اس موقع پر مریم نواز نے میؤ اسپتال کی انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور ایم ایس کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لے کر آتے ہیں، کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے، اسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ جو عوام کے ساتھ ہو رہا ہے ذمے داروں…

Read More

پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللّٰہ کو گرفتار اور امریکا کے سپرد کیا: دفترِ خارجہ

Loading

دفترِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ شریف اللّٰہ کو کس قانون کے تحت امریکا کے سپرد کیا، اس پر وزارتِ قانون بہتر بتا سکتی ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللّٰہ کو گرفتار اور امریکا کے سپرد کیا، مجھے اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی پریشانی…

Read More

ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے اظہار تشکر، گرفتار دہشتگرد کون؟

Loading

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گرد کا نام لیے بغیر اس کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔ کانگریس سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ساڑھے 3 سال پہلے داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیا تھا، ساتھ ہی انہوں نے افغانستان سے بائیڈن دور میں کیے گئے امریکی فوج کے انخلاء کو انتہائی شرم ناک قرار دیا اور کہا کہ مجھے یہ اعلان کر کے خوشی ہو رہی ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کا بڑا ذمے دار پکڑا گیا ہے۔…

Read More

پاڑہ چنار کے راستے کی بندش: ’زندگی میں پہلا رمضان جس میں افطار کے لیے کھجور تک دستیاب نہیں‘

Loading

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے صدر مقام پاڑہ چنار میں راستوں کی بندش کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو چکا ہے۔ مقامی افراد صوبائی حکومت سے آمد و رفت کے راستے کھولنے اور اپنی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ علاقہ گزشتہ پانچ ماہ سے باقی ملک سے کٹا ہوا ہے، جس کی وجہ سے یہاں خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ رمضان کی آمد کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے،…

Read More

یونان کشتی حادثہ: ’ایجنٹوں کا گاؤں‘ جہاں بچہ بچہ ڈنکی لگا کر یورپ جانے کا خواب دیکھ رہا ہے

Loading

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وسط میں موجود ایک چھوٹا سے گاؤں ’موریکے ججہ‘ یوں تو کسی بھی عام دیہات کا منظر پیش کرتا ہے لیکن یہاں کی گلیوں میں کھیلتے بچے لڑکپن کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی ایک ایسا خواب دیکھنے لگتے ہیں جس کی تکمیل اُن کی جان بھی لے سکتی ہے۔ یہ خواب بقیہ زندگی یورپ میں گزارنے کا ہے جس کے لیے اس گاؤں کے متعدد افراد ’ڈنکی‘ جیسا غیر قانونی طریقہ اپنانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ اس گاؤں میں یہ ایک کُھلا راز…

Read More

کرسی بچانے کیلئے ڈی چوک میں گولی چلائی گئی

Loading

  سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کرسی بچانے کیلئے ڈی چوک میں گولی چلائی گئی، جس ملک میں حکومت عوام کو قتل کرے گولی چلائے، اس کے بارے دنیا کیا تاثر رکھے گی؟۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت بند گلی میں کھڑی ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے نوازشریف کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا کرنا ہے؟ مڈٹرم انتخابات مسائل کا حل نہیں، آئین اور قانون کی پاسداری مسائل کا حل ہے، نوجوان مایوس ہوکر ملک چھوڑ کر باہر جا رہے ہیں، مسلم…

Read More

اسلام آباد میں پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف آپریشن شروع

Loading

   اسلام آباد میں پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف آپریشن شروع، بلیو ایریا کے علاقے میں شدید فائرنگ کی اطلاعات، آنسو گیس کی بھی شدید شیلنگ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آپریشن میں ڈیڑھ ہزار سیکورٹی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے بلیو ایریا اور ملحقہ علاقوں میں لائٹس بند کر کے آپریشن شروع کیا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کی گئی، آنسو گیس کی بھی شدید شیلنگ کی جا رہی ہے، علاقے سے شدید چیخ و پکار کی آوازیں آ…

Read More

سپریم کورٹ کے3 سینئر ترین ججز میں سے ایک کو چیف جسٹس تعینات کیا جائے گا

Loading

پارلیمانی خصوصی کمیٹی میں منظورمجوزہ مسودے کے مطابق سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں سے ایک کو چیف جسٹس لگایا جائے گا، چیف جسٹس کے تقرر کیلئے  12 رکنی پارلیمانی کمیٹی ہوگی، آئینی بنچ کم ازکم پانچ ججز پر مشتمل ہوگا، آئینی بنچ کے ججز کا تقرر تین سینئر ترین ججز کی کمیٹی کرے گی، مجوزہ آئینی ترمیم میں جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس کے ساتھ چار سینئر ترین ججز شامل کرنے کی تجویز ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں منظور مجوزہ مسودے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے تحت مسودے…

Read More

انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام نے معاشی پالیسیوں میں بہتری کو ترجیح دی، وزیراعظم

Loading

  وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام نے معاشی پالیسیوں میں بہتری کو ترجیح دی ہے، عوام مہنگائی میں کمی، اپنے مسائل کا حل اور معاشی بہتری چاہتے ہیں، جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی کوشش کرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جلسے 2028ء میں کریں گے، ابھی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لئے محنت کرنے کا وقت ہے۔ ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی سیاسی استحکام سے جڑی ہے، سیاسی انتشار کا مطلب عوام کو ریلیف دینے…

Read More

بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ حکومت کو میری طرف سے فائنل وارننگ دے دو

Loading

پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر ہمایوں مہمندنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آئندہ کوئی جلسہ منسوخ نہ کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بات آخری بار مان رہے ۔میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر ہمایوں مہمندکا کہنا ہے کہ انتظار پنجوتھہ کا میسج آیا کہ آپ کے نام کی اجازت مل گئی ہے، انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آجائیں، انتظار پنجوتھہ کو اجازت کے باوجود اڈیالہ جیل کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ حکومت کو میری طرف سے فائنل وارننگ…

Read More

پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے کہ فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیئے

Loading

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے کہ فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیئے، فوج نے آئینی حدود میں رہنے کا حلف اٹھایا ہے، اداروں کا سیاست میں کوئی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے کہ فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیئے آئینی حدود میں رہے، فوج نے حلف اٹھایا ہے کہ سیاست میں حصہ نہیں لیں گے، اس لیے ان کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیئے، آئین…

Read More

افواجِ پاکستان کا آئینی حدود میں رہ کر درپیش چیلنجز کے پائیدار حل کی کوششوں کا عزم قابلِ تحسین ہے

Loading

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کا آئینی حدود میں رہ کر درپیش چیلنجز کے پائیدار حل کی کوششوں کا عزم قابلِ تحسین ہے، ملک کو درپیش سنگین چیلنجز کا بڑا سبب دستور سے انحراف ہے۔ ایکس پر ترجمان پی ٹی آئی نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ افواجِ پاکستان کی جانب سے اپنی ”آئینی حدود“ میں رہتے ہوئے ملک کو درپیش چیلنجز کے پائیدار حل کی کوششوں کا عزم قابلِ تحسین ہے، ملک کو درپیش سنگین چیلنجز کا بڑا سبب دستور سے انحراف، شہریوں کے خلاف طاقت…

Read More

پی ٹی آئی ایک سائیڈ لائن پارٹی بن چکی،کئی دھڑے بن چکے مزید بھی بنیں گے

Loading

 سینئر سیاسی رہنماء سابق وزیرسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سائیڈ لائن پارٹی بن چکی،کئی دھڑے بن چکے مزید بھی بنیں گے،کل استعفے کی ایک ڈرامے بازی ہوئی، عمران خان کو جیل پہنچانے اورمزید سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے والے یہی لوگ ہیں ،مخصوص نشستوں کے معاملے پر تحریک انصاف کو مایوسی ہوگی۔ انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مذہب آئین سے بڑا نہیں ہوا، مذہب اور آئین کہتا معافی مانگ لینی چاہئے تو میں نے مانگ لی، میں نے توہین عدالت کی نہیں تھی جنہوں نے توہین عدالت کی ان کا بھی…

Read More