کوئٹہ ،پشین اسٹاپ کے قریب دھماکا،15 افراد جاں بحق

Loading

کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میںکم از کم 15  افراد جاںبحق اوردرجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ دھماکا شدید نوعیت کا تھا،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

تر جمان بلوچستان حکومت انوار الحق کا کہنا ہے کہ دھماکا اسپتال کے نزدیک ہوا جو شدید نوعیت کا تھا۔

دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریب واقع طبی امدادی مراکز منتقل کیا گیا ہے، دھماکے کے بعد قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکے کے نتیجہ میں4 رکشہ،2 گاڑیوں اور دو موٹر سائیکلیں آگ کی لپیٹ میں آگئیں اور بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

دھماکے کی نوعیت سمیت مختلف پہلوئوں پر تحقیقات جا ری ہے۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment