’’پیپلزپارٹی سے سمجھوتا کرنا پڑا تو بلاول دوست ہے‘‘

Loading

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے سمجھوتا کرنا پڑا تو بلاول میرا دوست ہے، پیپلز پارٹی پیسٹری چور اور ن لیگ بیکری چور ہے۔

جیو نیوز کے پرو گرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں، آزاد امیدواروں کو پیچھے لگانا میرا کام ہے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی کے اسپتال کا دورہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے میری دعوت پر نہیں کیا۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment