حفاظتی انتظامات سے رائے ونڈ میں بڑی تباہی سے بچ گئے، احسن اقبال

Loading

 

وزير داخلہ احسن اقبال نے کہا ہےکہ مؤثرحفاظتی انتظامات سے رائے ونڈ میں بڑی تباہی سے بچ گئےہیں، دشمن نے رائے ونڈ میں بزدلانہ کارروائی کی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بزدلانہ واقعات سے بڑے قومی منصوبے متاثر نہیں ہوںگے، ہمارے حفاظتی انتظامات کافی مؤثرہیں۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دشمن دیکھ رہا ہے پاکستان میں روشنیاں بحال ہورہی ہیں، اکادُکا واقعات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی ادارے چوکس ہیں اور قومی منصوبے پلان کے مطابق جاری ہیں۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment