ایم کیو ایم نے کراچی کی جتنی خدمت کی اس کا صلہ مل گیا، اعتزاز احسن

Loading

پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کی جتنی خدمت کی ہے اس کا صلہ انہیں مل گیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سینیٹ کے نتائج بتاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے اس لئے اپنے حصے کی تمام نشستیں حاصل کی ہیں، دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے عیاں ہے کہ ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خانہ جنگی کے باعث انکے ووٹر اور ممبر صوبائی اسمبلی میں دلبرداشتہ ہوئے، ممبران نے اپنی جماعت کے اندرونی خلفشار کے خلاف مینڈیٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو فوری طور پر ہٹایا گیا ہے پر حقیقت میں وہ اب بھی شاہد خاقان عباسی کے ذریعے وہیں بیٹھے ہیں، نواز شریف خود کش جیکٹ پہن کر اس انتظار میں کھڑے ہیں کہ کوئی آئے اور ان سے چمٹ جائے۔

 خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment