حکومت ملی تو تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے، عمران خان

1 views , 1 views today

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملی تو تاجروں اور سرمایہ داروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے۔

فیصل آبادٹیکسٹائل کانفرنس میںتاجروں سے خطاب میں عمران خا ن نے کہا کہ کرپشن کے باعث یہاں کے لوگ دبئی میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،وہاں انڈسٹریز لگارہے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ چین نے 70 کروڑ افراد کو غربت سےنکالا،انڈسٹری بندش کی وجہ اہداف کا حصول نہ ہونا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی بھی سیاستدان کاروبار نہیں کر سکتا،شوگرملز مالکان سیاستدان ہیں جو پالیسی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی بنائیں گے کہ اقتدارمیں آکر اپنی ذات کو فائدہ نہ پہنچایاجائے۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment