سفر کے دوران اپنی پسندیدہ سیٹ کا ملنا بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ کچھ لوگ سفر پر جانے سے بہت پہلے ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پہنچ جاتے ہیں تاکہ اپنی پسندیدہ سیٹ کا انتخاب کرسکیں اور ان کا سفر آرام سے گزرے۔
یہ حقیقت ہے کہ زیادہ تر لوگ سفر کے دوران کھڑکی والی سیٹ لینا پسند کرتے ہیں اوروہ لوگ جو کھڑکی والی سیٹ نہیں لے پاتے وہ کونے والی سیٹ پر بیٹھ جاتے ہیں، تاہم درمیان والی سیٹ کوئی بھی لینا نہیں چاہتا لیکن دیر سے پہنچنے کے بعد اکثر افراد کےلیے صرف درمیان والی سیٹیں ہی بچتی ہیں اور بحالت مجبوری انہیں ان ہی سیٹوں پر بیٹھنا پڑتا ہے۔ یہ لوگ درمیان والی سیٹوں پر بیٹھ تو جاتے ہیں لیکن ان کا سفر پسندیدہ سیٹ نہ ملنے کی وجہ سے بہت برا گزرتا ہے اور پورے سفر کے دوران ان کا موڈ خراب رہتا ہے۔
کہنے کو تو سفر کے دوران سیٹ کا انتخاب بہت معمولی بات ہے لیکن تحقیقی اداروں کی ریسرچ کے مطابق سیٹ کا انتخاب آپ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو ظاہر کرنے کے ساتھ آپ کی شخصیت کے گہرے رازوں سے بھی پردہ اٹھاتا ہے۔
کونے والی سیٹ
کھڑکی والی سیٹ