نافرمان بیٹی سے دلبرداشتہ باپ کی فیس بک پر لائیو خودکشی

Loading

ترکی میں ایک شخص نے مرضی کے خلاف بیٹی کے شادی کرنے پر خودکشی کرلی اور اس منظر کو فیس بک پر لائیو بھی نشر کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے رہائشی ایان اوزو نے فیس بک پر لائیو کہا کہ میری بیٹی نے نہ مجھ سے کوئی مشورہ کیا اور نا ہی اجازت لی، بس ایک فون کرکے اپنی شادی کی خبر سنادی، میری بیٹی کا سسر میری جگہ اس کا وکیل بنا جبکہ یہ میرا حق تھا۔ اس بات نے میرا دل توڑ دیا ہے ۔ اب میں مزید زندہ نہیں رہنا چاہتا۔

ایان نے اسی دوران اپنے ہاتھ میں موجود پستول لہرانا شروع کردیا اور دوستوں کی جانب سے سمجھائے جانے کے باوجود اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر خودکشی کا یہ ایک نیا کیس ہے تاہم موت کے حوالے سے مزید تحقیقات کررہےہیں۔




Recommended For You

Leave a Comment