پی آئی اے کا امریکا کے لیے فلائٹ آپریشن بند کرنے پرغور

PIA to close flight operations for USA

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مالی بحران کے باعث امریکا کے لئے فلائٹ آپریشنز پر نظرثانیکا فیصلہ کیا ہے جب کہ پی آئی اے ریزرویشن سسٹم میں 31 اکتوبرکے بعد امریکا کے لیے بکنگ نہیں کی جارہی۔

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ امریکا کے لیےفلائٹس کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کررہے ہیں جب کہ مسافروں کی کمی اور مالی نقصان سے بچنے کے لیے  امریکا کے لیے بعض مشترکہ فلائٹس کا انتظام کررہے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئرلائن 1961 سے امریکا کے 4 شہروں کے لیے ایک ہفتے میں 5 پروازیں بلا تعطل جاری رکھے ہوئےتھی جس کو اب مالی بحران کی وجہ سے کم کرکے ایک ہفتے میں 2  کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب  پی آئی اے حکام نومبر کے بعد امریکا کے لیے فلائٹ آپریشن کو بند کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔

خبر: ایکسپریس




Recommended For You