فرانس: ممتاز زہرہ بلوچ ‏کی وزرائے زراعت کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی

Loading

فرانس کے درالحکومت پیرس میں منعقدہ سیلون انٹرنیشنل ڈی ایل ایگریکلچر 2025ء کے61 ویں ایڈیشن کے موقع پر سفیر ممتاز زہرہ بلوچ ‏نے زراعت کے وزراء کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

ممتاز زہرہ بلوچ ‏نے زراعت اور جانوروں کی صحت کے شعبے میں تعاون کے لیے فرانسیسی وزیر برائے زراعت و خوراک کی خود مختاری اینی جنیوارڈ اور ڈائریکٹر جنرل ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ (WOAH) ڈاکٹر ایمینوئل سوبیرن کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ایکسپو کا دورہ بھی کیا۔

اُنہوں نے یورپی ماہرین اور کاروباری افراد کے ساتھ زراعت کی ترقی اور مویشیوں کی افزائش میں جینیاتی اختراعات میں شراکت کے لیے تبادلۂ خیال بھی کیا۔

Recommended For You