وزیراعظم میاں شہبازشریف نے عام آدمی کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی کوئلے پر بجلی پلانٹس کو چلانے سے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے کمی ممکن ہوگی، بڑی صنعتوں کو بھی کم لاگت بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات پر اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں عام آدمی کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرنے کیلئے بڑے فیصلے کئے گئے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے۔ بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کیا جائے۔ ملک میں آئندہ صرف صاف اور کم لاگت پن بجلی اور قابل تجدید کے پلانٹ لگائے جائیں گے۔