ادارہ شماریات کا ملک میں مہنگائی 16 ماہ کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی

Loading

ادارہ شماریات کا ملک میں مہنگائی 16 ماہ کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی، فروری 2024 میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 23.1 فیصد پر آگئی جو کہ نومبر 2022ء کے بعد کم ترین شرح ہے۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے فروری 2024ء میں مہنگائی بارے رپورٹ جاری کر دی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری میں مہنگائی 16 ماہ کی کم ترین سطح 23.1 فیصد رہی ہے، جس سے سٹیٹ بینک کیلئے شرح سود میں کمی کرنے کی راہ بھی پیدا ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فروری میں مہنگائی میں کمی کی شرح مارکیٹ اور حکومت دونوں کی توقعات کے برعکس رہی، وزارت خزانہ نے فروری میں مہنگائی کی شرح 24.5 سے 25.5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ ادارہ شماریات کے مطابق غذائی اشیا اور غیر غذائی اشیا سمیت مہنگائی کے بنیادی انڈیکیٹرز میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اب مہنگائی میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Recommended For You