قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پی ٹی آئی کی ٹرپل سینچری

Loading

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پی ٹی آئی کی ٹرپل سینچری۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 300 یا اس سے زائد نشستیں حاصل کرنے والی واحد جماعت بن گئی۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی 95، پنجاب اسمبلی کی 116، خیبرپختونخواہ کی 83 جبکہ سندھ کی 11 نشستوں پر فتح حاصل کر چکے۔

یوں تحریک انصاف کو اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر 305 نشستیں حاصل ہو چکیں۔ تحریک انصاف کے علاوہ کوئی دوسری جماعت 300 یا اس سے زائد نشستیں حاصل نہیں کر سکی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 257 نشستوں کے غیر حتمی سرکاری نتائج جاری کر دیے۔

Recommended For You