الیکشن کمیشن نے آر اوز کو انتخابی نتائج جاری کرنے سے روک دیا

Loading

الیکشن کمیشن نے آر اوز کو انتخابی نتائج جاری کرنے سے روک دیا، صحافیوں کو آر اوز دفاتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، صحافیوں کو آر اوز دفاتر کے قریب بھی نہیں آنے دیا جا رہا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے راتوں رات الیکشن جاری کرنے کا پہلے سے طے شدہ نظام تبدیل کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے الیکشن نتائج کا اجراء رک گیا، آر اوز نے نتائج جاری کرنا روک دیے، آر اوز تک رسائی اور رابطہ بھی نہ ہو پانے کا انکشاف، صحافیوں کو آر اوز دفاتر تک جانے سے روک دیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے آر اوز کو الیکشن نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ صحافیوں کو آر اوز دفاتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، صحافیوں کو آر اوز دفاتر کے قریب بھی نہیں آنے دیا جا رہا۔

Recommended For You