عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

Loading

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، جمعہ کے روز 14 گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد سینئر جج قدرت اللہ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ ہفتے کے روز دن 1 بجے سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ کل دن 1 بجے سنایا جائے گا۔

جمعہ کے روز عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے گواہان پر جرح کی۔ وکلاء نے خاورمانیکا، عون چودھری، مفتی سعید اور لطیف پر جرح مکمل کی، سماعت تقریباً 14 گھنٹے تک جاری رہی۔ شکایت کنندہ کے وکیل راجہ رضوان عباسی، پبلک پراسیکیوٹر سمیع اللہ جسرا عدالت میں پیش ہوئے۔

Recommended For You