پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا حکومت سازی کیلئے باضابطہ رابطہ

Loading

 پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے حکومت سازی کیلئے باضابطہ رابطہ ہوا ہے، بلاول ہاؤس لاہور میں دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق رائے پایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی، دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا اور عزم ظاہر کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔

Recommended For You