عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا

Loading

A view shows an oil pump jack outside Almetyevsk in the Republic of Tatarstan, Russia June 4, 2023. REUTERS/Alexander Manzyuk

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا، نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کے دوسرے کاروباری ہفتے کے آغاز پر گزشتہ ہفتے کے برعکس عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سال کے دوسرے ہفتے کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 76 ڈالر سے بھی نیچے آگئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ گیس کی قیمت 5 فیصد کم ہو کر 2 ڈالر 76 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

Recommended For You