پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کئی ماہ لاپتہ رہنے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کئی ماہ لاپتہ رہنے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے۔ صداقت عباسی سانحہ نو مئی کے بعد سے روپوش تھے ۔صداقت عباسی نے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی اور پھر وہ اپنے وکیل کے ہمراہ روانہ ہوگئے تھے۔
فیملی ذرائع کے مطابق صداقت عباسی گھر پہنچے تو والدہ اور بیٹیوں کے گلے لگ کر روتے رہے۔ان کی گھر واپسی پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، جبکہ والدہ اور بیٹیاں گلے لگ کر روتی رہیں۔ واضح رہے کہ آج سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فرخ حبیب اور صداقت عباسی بھی جلدسامنے آنے والے ہیں،ملک درست سمت میں جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔