میں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے بنا پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے گا، عمران خان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا

Loading

 شبر زیدی کے مطابق میں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے بنا پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے گا، عمران خان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2019 میں جا کر عمران خان کو بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ گئے تو ڈیفالٹ ہو جائیں گے، تب چئیرمین تحریک انصاف کے پاس آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں تھا۔

شبر زیدی نے مزید کہا کہ نواز شریف کی پارٹی 2018 میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کرنٹ اکاونٹ خسارہ چھوڑ کر گئی تھی، جو 18 ارب ڈالرز تھا۔ عمران خان کی غلطی یہ ہے کہ انہوں نے 2018 میں عوام کو یہ نہیں بتایا کہ ایسی صورتحال میں اگلے 5 سال میں معیشت ٹھیک نہیں کر سکتا۔

Recommended For You