بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہآئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کے تناظر میں کیے گئے اقدامات مہنگائی میں اضافے کا سبب بنیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری بیان کے مطابق بجٹ میں ٹیکسوں، ڈیوٹیز اور پی ڈی ایل ریٹ میں کچھ اضافے کیے گئے ہیں، 23جون کو اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر عائد پابندی واپس لے لی ہے جبکہ شرح سود میں اضافے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس سے مہنگائی پر قابو پایا جاسکے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پالیسی کمیٹی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کے تناظر میں اقدامات کو ضروری سمجھتی ہے، اقدامات سے مہنگائی کے منظرنامے میں اضافے کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔