9 مئی کے ذمہ داروں کے غیر ملکی ایجنسیوں سے رابطے تھے، رانا ثنا اللہ

Loading

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعوی کیا ہے کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کے غیر ملکی ایجنسیوں سے رابطے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے زمان پارک میں بیٹھ کر سازش تیار کی، یہ کوئی ہجوم نہیں تھے بلکہ چند لوگ تھے جنہیں باقاعدہ تربیت دی گئی تھی۔ نجی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا 9 مئی کے واقعات کا ماسٹرمائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہے، اس کی پُرتشدد واقعات سے متعلق گفتگو موجود ہے، یہ ایسی گفتگو ہے کہ عدالت بھی شاید کہے کہ ثبوت کو ان کیمرا ریکارڈ کیا جائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس شخص نے زمان پارک میں بیٹھ کر سازش تیار کی، یہ کوئی ہجوم نہیں تھے بلکہ چند لوگ تھے جنہیں باقاعدہ تربیت دی گئی تھی، ملک کے سلامتی اداروں پر حملہ کرنا سرکشی ہے۔

Recommended For You