صحافی عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے دعوی کیا ہے کہ عمران ریاض کو ذاتی رنجش کے سبب اغوا کیا گیا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایف آئی اے لاھور کے عمران ریاض کو 17 مارچ کو جاری کردہ سمن جس میں موجودہ آئی جی پنجاب کی توھین کے الزام پر انکوائری کی جا رھی تھی- وکیل میاں علی اشفاق نے اپنی ٹویٹ میں دعوی کیا کہ ذاتی رنجش اور ذاتی عناد کو سیٹل کرنے کے لیے عمران ریاض کو اغوا کر کے اختیارات کا ناجائز استمعال کیا گیا۔
انہوں نے اپنے اس دعوی کے حوالے سے ایک رپورٹ کا عکس بھی شیئر کیا، جس میں صحافی عمران ریاض کے خلاف آئی جی پنجاب اور دیگر سینئر افسران کی توہین کے خلاف انکوائری بارے معلومات لکھی ہوئی ہے۔