ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس خاص کر سوشل میڈیا کو بند کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے متعدد شہروں میں ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب سمیت کئی ویب سائٹس کی سروسز کو معطل کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پراپیگنڈا کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا کو بند کیا گیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی جا چکی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے لاہور میں رینجرز طلب کر لی گئی، دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد احتجاج اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی، وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔