وفاقی وزیر مذہبی امور اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Loading

وفاقی وزیر مذہبی امور اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آئے ایک ٹریفک حادثے میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبد الشکور جاں بحق ہو گئے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق مولانا عبد الشکور وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی ہوٹل سے سیکرٹریٹ چوک کی جانب جاتے ہوئے شاہراہ دستور پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے۔

ٹریفک حادثے میں وفاقی وزیر شدید زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں فوری پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈرائیور اور گاڑی میں سوار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Recommended For You