ماضی میں ملک کے فیصلے مؤکلوں اور پیروں کے ذریعے ہوتے رہے جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا

Loading

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے انکشاف کیا ہے کہ پی کے ایل آئی کے سربراہ کو ایک پیر کے کہنے پر لگایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی جانب سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ماضی میں ملک کے فیصلے مؤکلوں اور پیروں کے ذریعے ہوتے رہے، ایسے فیصلوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

پی کے ایل آئی کے معاملے کی فرانزک رپورٹ کا اگر کوئی جائزہ لے تو سر پکڑ کر بیٹھ جائے گا، پی کے ایل آئی کے سربراہ کو ایک پیر کے کہنے پر لگایا گیا،پی کے ایل آئی گیا تو ہر طرف شہباز شریف کی تصویریں لگی تھیں، بچوں کی رول نمبر سلپ تک شہباز شریف کی تصاویر لگا کر تشہیر کی جاتی تھی۔

Recommended For You