پی ڈی ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی، پیپلزپارٹی نے انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم وفد نے ملاقات کی، پی ڈی ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی ہے۔
جس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینئر رہنماؤں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم ی تجویز پر پیپلزپارٹی رہنماؤں نے مختلف رائے کا اظہار کیا۔ پی ڈی ایم کی تجویز پر مشاورت کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کامعاملہ، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اورپولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔
ضابطہ اخلاق کے تحت نظریہ پاکستان کے منافی کوئی فعل نہیں کیا جائے گا۔ملکی آزادی سالمیت کے خلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی۔عدلیہ اورمسلح افواج سمیت دیگراداروں کے خلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی۔ ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انتخابی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق واضح کیا کہ انتخابی اخراجات کے اکاؤنٹس واضح کرنا ہوں گے۔تمام ٹرانزیکشنز جی ایس ٹی رجسٹرڈ فارم کے تحت ہوں گی۔الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے حوالے سے کہا کہ انتخابی مہم میں قانون کی پاسداری ضروری ہے۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا،قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہو گی،شیڈول کا آغاز 3 فروری کو پبلک نوٹس جاری کرنے سے ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرا سکیں گے،کاغذات کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہو گی، امیدواروں کو انتخابی نشان 23 فروری کو جاری ہوں گے۔