اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد جلد انتخابات کیلئے عوام کے پاس جائیں گے

Loading

لاہور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد جلد انتخابات کیلئے عوام کے پاس جائیں گے، امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، سازشی ٹولہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کے صوبائی وزرا کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ اور اگلے الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت کی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، سازشی ٹولہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد الیکشن کیلئے عوام کے پاس جائیں گے، ملک کے مسائل کا حل نئے الیکدوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس اور ایم ڈبلیو ایم کے وفد سے گزشتہ روز خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

تمام غلط فہمیاں دور ہوئیں اور انہوں نے ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد کے حوالے سے اپنےعزم و حمایت کا اعادہ کیا۔ عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انہیں جو بھی مسائل درپیش ہوں گے ہم انہیں حل کریں گے۔ یاد رہے کہ عمران خان سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے ملاقات کی۔
عمران خان سے ملاقات میں تمام تحفظات دور کر دئیے گیے۔زہرہ نقوی چوہدری پرویز الہی کو ہی اعتماد کا ووٹ دیں گی۔پنجاب میں کووڈ کے دوران مقدمات سمیت دیگر تحفظات سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا گیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کسی کے ساتھ شخصی اختلافات نہیں،کوئی لین دین کا مسئلہ نہیں البتہ ڈس کمیونیکیشن ہے جو کہ درست نہیں۔
ہم نے عمران خان سے ملاقات میں تمام تحفظات رکھے۔عمران خان نے تمام تحفظات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ عمران خان کی امانت ہے، یہ جہاں کہیں ہم وہاں ووٹ دیں گے،ووٹ کا کوئی مسئلہ نہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ باتیں ہوتی رہتی ہیں کہ فلاں کا ٹیلیفون آ گیا،ہمیں کوئی ٹیلیفون کرنے کی جرات نہیں کرتا۔
ہم صرف اصولی موقف پر قائم ہوتے ہیں۔قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا معاملے میں ایم ڈبلیوایم نے روابط کی تردید کی تھی۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہاکہ بعض نجی ٹی وی چینلز پر غلط خبریں نشر کی جارہی ہے۔ترجمان نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کے کوئی تحفظات دور نہیں کئے گئے۔ ترجمان ایم ڈبلیوایم کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلی قیادت یا وزیر اعلی پنجاب اور ایم ڈبلیوایم کے درمیان تاحال کوئی باقاعدہ رابطہ نہیں ہوا۔

Recommended For You